0
Thursday 9 May 2024 18:34

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر اور ججوں کیخلاف دباؤ "شرمناک" ہے، ناصر کنعانی

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر اور ججوں کیخلاف دباؤ "شرمناک" ہے، ناصر کنعانی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف (ICJ) کی جانب سے غاصب اسرائیلی رژیم کے حکام و فوجی کمانڈروں کے خلاف ممکنہ وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کو روکنے کے مقصد سے امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر اور ججوں کو دی جانے والی دھمکیوں اور ان پر ڈالے جانے والے دباؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اعلان کیا ہے کہ ان مذموم امریکی اقدامات کا واحد مقصد غاصب صیہونی رژیم کے مجرم حکام و فوجی کمانڈروں کے کھلے جنگی جرائم اور نسل کشی پر مبنی مذموم اقدامات کو "استثنی" فراہم کرنا ہے۔
 
اس سلسلے میں امریکی کانگریس اور امریکی سینیٹ کے نمائندوں کے ایک گروپ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام کو "شرمناک" و "تشویشناک" قرار دیتے ہوئے ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ یہ بدصورت مداخلت ایک خطرناک عمل کو جنم دے گی کہ جو جنگی مجرموں کو سزا دینے اور کیفر کردار تک پہنچانے کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اہداف و فلسفے کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا۔

اپنے بیان کے آخر میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ اس طرح کی دھمکیوں کے مقابل عالمی خاموشی نہ صرف انصاف کے نفاذ میں رکاوٹ بنے گی بلکہ مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف جاری جرائم اور ان کے مرتکب ہونے والے فریق کے لئے "استثنی" کے تسلسل کا باعث بھی بنے گی۔
 
واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندوں نے اپنے ایک ایسے منصوبے کا اعلان کر رکھا ہے کہ جس کے مطابق اگر بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے غاصب اسرائیلی رژیم کے حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں تو امریکہ اس قانونی ادارے کے اہلکاروں پر پابندی عائد کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 1133897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش