0
Wednesday 17 Apr 2024 23:52

مشیر وزیراعلیٰ کے پی کیلیے ایک کروڑ 71لاکھ روپے کی گاڑی خریدنے کیلیے سمری تیار

مشیر وزیراعلیٰ کے پی کیلیے ایک کروڑ 71لاکھ روپے کی گاڑی خریدنے کیلیے سمری تیار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی ہوا میں اڑا دی۔ محکمے نے وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسفزئی اور سیکریٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی جس کے لیے باضابطہ سمری تیار کر لی گئی ہے۔ سمری کے متن کے مطابق مشیر مشال یوسفزئی کے لیے ایک کروڑ 71 لاکھ روپے لاگت کی فارچونر گاڑی خریدی جائے جبکہ  محکمہ کے سیکریٹری کی سرکاری گاڑی کی 7 سال کی مدت بھی پوری ہوچکی ہے لہٰذا سیکریٹری سماجی بہبود کے لیے 73 لاکھ کی سرکاری گاڑی خریدی جائے۔

سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ و سماجی بہبود کی گاڑیاں پرانی ہوچکی ہیں۔ کابینہ نے17 اکتوبر 2013 میں وزراء، مشیر اور معاونین کے لیے گاڑیاں خریدنےکا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم کفایت شعاری پالیسی کے پیش نظر محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیوں کی خریدی پر پابندی لگائی ہے۔ سمری میں وزیر اعلیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی کو ہٹایا جائے اور 2 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1129356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش