0
Tuesday 30 Apr 2024 18:15

امریکی وفد کا دورہ پاکستان، پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت

امریکی وفد کا دورہ پاکستان، پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت
اسلام ٹائمز۔ امریکی اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد کی پاکستانی حکام سے پاک امریکا تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی وفد گزشتہ رات دوحہ، قطر سے پاکستان پہنچا۔ 3 رکنی امریکی وفد پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ امریکی وفد کی قیادت امریکہ کے انڈر سیکرٹری جان باس کر رہے ہیں۔موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان آنے والا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ہے۔ دورے میں پاک امریکہ تعلقات اور اس میں بہتری کیلئے مفصل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق خطے کی صورتحال، سکیورٹی معاملات بھی زیر غور ہیں،۔ امریکی وفد آج رات واپس روانہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1132163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش