0
Thursday 11 Apr 2024 20:30

92 ممالک کے آئی فونز کی جاسوسی کا انکشاف، صارفین کو خبردار کردیا گیا

92 ممالک کے آئی فونز کی جاسوسی کا انکشاف، صارفین کو خبردار کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کم و بیش 92 ممالک میں آئی فون استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے ہینڈ سیٹس پر مرسینری اسپائے ویئر کا حملہ ہوسکتا ہے۔ ایپل کی سیکیورٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے آئی فونز کو نشانہ بنانے والے مرسینری اسپائے ویئر کا سراغ لگایا ہے۔ ایک نوٹیفکیشن ای میل میں ایپل نے منتخب یوزرز کو بتایا ہے کہ ہیکرز نے دنیا بھر میں آئی فونز کو ہٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کمپنی کی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ پیگیسس سوفٹ ویئر استعمال کرنے والے این ایس او گروپ کے یوزرز پر مرسینری اسپائے ویئر کے حملے عام نہیں۔ یہ حملے بالعموم غیر معمولی نوعیت کے سوفٹ ویئرز کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ ایسے کسی بھی سوفٹ ویئر سے ایپل کی آئی ڈی سے جڑے ہوئے ڈیوائسز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایپل نے 2021 سے اب تک 150 سے زائد ممالک میں آئی فون یوزرز کو متعدد مواقع پر اسپائے ویئر اور دیگر وائرس کے حملوں سے خبردار کیا ہے۔ ایپل اپنے ڈیوائسز کو وائرس اور اسپائے ویئرز سے بچانے کے لیے غیر معمولی اہتمام کرنے والے اداروں میں سے ہے۔ ایپل نے اسپائے ویئرز اور ہیکرز کے حملوں کی صورت میں تکنیکی معاونت کا بھی اہتمام کیا ہے۔ متعلقہ ممالک میں ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے مدد لی جاسکتی ہے۔ کسی بھی اسپائے ویئر کے حملے کے خدشے کی صورت میں ایپل کی طرف سے دو طریقوں سے ای میل بھیج جاتی ہے۔ پہلی صورت یہ ہے کہ جب کوئی یوزرز اپنے پیج پر لاگ اِن کرے تو اوپر کونے میں آئیکون دکھائی دیتا ہے۔ دوسرا طریقہ ای میل آئی ڈی اور فون نمبر پر الرٹ بھیجنے کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش