0
Thursday 11 Apr 2024 17:24

اسرائیل و امریکا حماس کے جذبے کو شکست نہیں دے سکتے، حافظ نعیم الرحمٰن

اسرائیل و امریکا حماس کے جذبے کو شکست نہیں دے سکتے، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ خدا کی قسم اسرائیل، امریکا اور اس کے غلام مسلم حکمراں حماس کی لیڈر شپ کے جذبے کو شکست نہیں دے سکتے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں کی شہادت پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی لیڈرشپ اپنے خاندان سمیت قربانیاں دے رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حماس کی لیڈرشپ کا یہ جذبہ ہی وہ طاقت ہے، جس کی وجہ سے اہل غزہ استقامت کا کوہِ گراں بنے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں عیدالفطر کے روز صہیونی اسرائیلی فوج نے حماس کے  سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 جواں سال بیٹے شہید کر دیئے، حازم، محمد اور عامر شاطی ایک کیمپ میں پناہ گزینوں سے عید ملنے گئے تھے، جہاں وہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1128004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش