0
Tuesday 8 Jul 2014 01:54
فرقہ پرست جنونیوں کو قابو کرنیکی ضرورت ہے

عراق اور شام کے حالات سے سبق نہ سیکھا تو بہت بڑی تباہی ہمارا مقدر بنے گی، صاحبزادہ حامد رضا

دہشتگردی کا ناسور ملک کے ہر شہر اور ہر قصبے تک سرایت کرچکا ہے
عراق اور شام کے حالات سے سبق نہ سیکھا تو بہت بڑی تباہی ہمارا مقدر بنے گی، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکمران بیوپاری ہوں تو ملک کو بھکاری بنا دیتے ہیں۔ عوام حقیقی تبدیلی اور اصلی جمہوریت چاہتی ہے۔ عید کے بعد سیاست کے دھاروں کا رخ بدل جائے گا۔ حکمرانوں نے طرز حکمرانی نہ بدلا تو اگست میں بریک تھرو ہوسکتا ہے۔ انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے جامع منصوبے کی ضرورت ہے۔ جنرل ضیاء کی باقیات کو جمہوریت کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ حکمرانوں کا یومِ حساب قریب ہے۔ انتہاپسندی پر مبنی مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنے کی تدبیر نہ کی گئی تو آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی رائیگاں جائے گی۔ دہشت گردی کے پھیلاؤ کا درست اندازہ لگانا ہوگا۔ دہشت گردی کا ناسور ملک کے ہر شہر اور ہر قصبے تک سرایت کرچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے غیر رسمی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی مذہبی جماعتیں ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ طالبان کے لیے نرم گوشہ رکھنا پاکستان سے غداری ہے۔ حکمرانوں نے ملک آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے۔ فوجی گملوں میں اگنے والے شریف برادران آج کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔ عراق اور شام کے حالات سے سبق نہ سیکھا تو بہت بڑی تباہی ہمارا مقدر بنے گی۔ فرقہ پرست جنونیوں کو قابو کرنے کی ضرورت ہے۔ من پسند دوستوں کو عام حکومتی عہدوں پر فائز کرنا قومی اداروں کی تباہی کا سبب بن گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کی حکومتیں دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑیں گی تو خطہ امن آشنا ہوگا۔ چار حلقے نہ کھولنا چور کی داڑھی میں تنکا والی بات ہے۔
خبر کا کوڈ : 397977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش