0
Tuesday 13 Feb 2018 14:55

گلگت سٹی پولیس کا کومبنگ آپریشن، قومی شناختی کارڈ نہ رکھنے والے 80 مشکوک افراد گرفتار

گلگت سٹی پولیس کا کومبنگ آپریشن، قومی شناختی کارڈ نہ رکھنے والے 80 مشکوک افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گلگت سٹی پولیس کے کومبنگ آپریشن کے نتیجے میں بغیر شناختی کارڈ کے  80 مشکوک افراد گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار افراد کی شناخت کے بعد 60 افراد ضمانت پر رہا جبکہ بغیر شناختی کارڈ کے 13 افراد کو گلگت سے بدر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پی گلگت بلتستان صابر احمد کے حکم پر ایس ایچ او سٹی سید مرتضیٰ علی شاہ نے گلگت کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر سینکڑوں گاڑیوں کے کالے شیشے اور غیر قانونی نمبر پیلٹ بھی اتار دئیے۔ گلگت کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کر کے 80 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی۔ مکمل چھان بین کے بعد شناختی کارڈ دکھانے پر 60 افراد کو رہا کر دیا گیا، جبکہ 7 افراد کو مقامی افراد کے ضمانت پر رہا کر دیا جبکہ بغیر شناختی کارڈ کے 13 مشکوک افراد کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ گلگت کی ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم پر قومی شناختی کارڈ نہ رکھنے والے مشکوک قرار دیکر 13 افراد کو گلگت سے بدر کر دیا گیا۔ جنہیں آئندہ بغیر قومی شناختی کارڈ کے گلگت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 704544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش