0
Tuesday 13 Feb 2018 11:02

آر ایس ایس کے سربراہ کا بیان ہندوستان کی توہین ہے، راہل گاندھی

آر ایس ایس کے سربراہ کا بیان ہندوستان کی توہین ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے تین دن کے اندر اپنی فوج تیار کرنے والے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسے شہیدوں کی توہین سے تعبیر کیا۔ راہل گاندھی نے آج اپنے ٹوئٹر پر موہن بھاگوت کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ’’آر ایس ایس کے سربراہ کا یہ بیان ہر ہندوستانی کی توہین ہے، چونکہ اس سے ملک کے لئے جان نچھاور کرنے فوجیوں کی توہین ہوئی ہے اور یہ ملک کے پرچم کی بھی توہین ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے ترنگے کو سلامی دینے والے فوجیوں کی توہین ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ موہن بھاگوت کو فوج اور شہیدوں کی توہین کرنے کے لئے شرم آنی چاہئے۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو بھارت کے لئے آر ایس ایس کے پاس تین دن کے اندر اپنی ’’فوج‘‘ تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔
خبر کا کوڈ : 704382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش