QR CodeQR Code

آر ایس ایس کے سربراہ کا بیان ہندوستان کی توہین ہے، راہل گاندھی

13 Feb 2018 11:02

کانگریس صدر نے کہا کہ موہن بھاگوت کو فوج اور شہیدوں کی توہین کرنے کے لئے شرم آنی چاہئے۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو بھارت کے لئے آر ایس ایس کے پاس تین دن کے اندر اپنی ’’فوج‘‘ تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے تین دن کے اندر اپنی فوج تیار کرنے والے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسے شہیدوں کی توہین سے تعبیر کیا۔ راہل گاندھی نے آج اپنے ٹوئٹر پر موہن بھاگوت کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ’’آر ایس ایس کے سربراہ کا یہ بیان ہر ہندوستانی کی توہین ہے، چونکہ اس سے ملک کے لئے جان نچھاور کرنے فوجیوں کی توہین ہوئی ہے اور یہ ملک کے پرچم کی بھی توہین ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے ترنگے کو سلامی دینے والے فوجیوں کی توہین ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ موہن بھاگوت کو فوج اور شہیدوں کی توہین کرنے کے لئے شرم آنی چاہئے۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو بھارت کے لئے آر ایس ایس کے پاس تین دن کے اندر اپنی ’’فوج‘‘ تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔


خبر کا کوڈ: 704382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/704382/آر-ایس-کے-سربراہ-کا-بیان-ہندوستان-کی-توہین-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org