0
Friday 3 May 2024 00:24

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، 5 بج کر 52 منٹ پر آنے والے زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 2 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے ملیر میں تھا۔ کاٹھور اور گڈاپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی کراچی کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1132545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش