0
Thursday 2 May 2024 22:06

کوئٹہ، نئے رکشوں کی درآمد پر پابندی عائد، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا نوٹس جاری

کوئٹہ، نئے رکشوں کی درآمد پر پابندی عائد، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نئے رکشوں کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے کوئٹہ میں نئے رکشہ پرمٹ کے اجراء پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جس کے باعث کشمر کوئٹہ اور چیئرمین آر ٹی اے نے شہر میں نئے رکشوں کی درآمد پر سختی سے پابندی عائد کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شوروم مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو رکشے غیر رجسٹر ہیں انہیں سات دن کے اندر واپس کرائے جائیں۔ نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ مذکورہ دفتر سے باقاعدہ اجازت نامہ لینے اور دفتر ہٰذا کے مقرر کردہ تعداد کے مطابق نئے رکشے درآمد کیے جائیں۔ نوٹس کی خلاف ورزی کرنے والے شورومز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور شورومز میں موجود رکشوں کو ضبط کرنے کے ساتھ شوروم سیل کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1132525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش