0
Thursday 2 May 2024 21:02

جامعات میں احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں پالیسیوں پر نظرثانی کیلئے مجبور نہیں ہوئے، جوبائیڈن

جامعات میں احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں پالیسیوں پر نظرثانی کیلئے مجبور نہیں ہوئے، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی جامعات میں جاری احتجاج پر امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کالج کیمپس مظاہروں میں آزادی اظہار اور قانون کی حکمرانی برقرار رہنی چاہیئے۔ بائیڈن کا مزید کہنا ہے کہ جامعات میں احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کے لیے مجبور نہیں ہوئے۔ مظاہروں میں اظہار رائے کی آزادی اور قانون کی بالادستی کا احترام ہونا چاہیئے، ہم آمرانہ قوم نہیں، جہاں لوگوں کو خاموش کرایا جائے اور اختلاف کو دبایا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا لاقانونیت والا ملک بھی نہیں ہے، ہم سول سوسائٹی ہیں، جہاں حکم غالب ہونا چاہیئے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم جامعات کے احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کے لیے مجبور نہیں ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش