0
Thursday 2 May 2024 23:02

اسرائیل کی ناجائز ریاست کو جن اسلامی ممالک نے تسلیم کیا وہ خسارے میں رہے، لیاقت بلوچ 

اسرائیل کی ناجائز ریاست کو جن اسلامی ممالک نے تسلیم کیا وہ خسارے میں رہے، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ سے تحریکِ انصاف کے رہنماوں اسد قیصر اور حسین اخونزادہ کا رابطہ۔اپوزیشن جماعتوں کا وفد منصورہ میں امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کے لیے آئے گا۔ لیاقت بلوچ نے ایوانِ اقبال لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین و کشمیر پوری امت کے لیے اہم ترین مسائل اور رگِ جاں کی حیثیت رکھتے ہیں۔7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل کے ظلم و جبر اور ہر طرح کے جنگی جرائم کے مقابلے میں اہل غزہ نے بے مثال جرات ایمانی اور صبر و استقامت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ غزہ کے فلسطینیوں کی قربانیاں اور اسرائیل کے اندھے مظالم نے پوری دنیا کو بیدار کردیا ہے۔ امریکی، یورپی یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات اور انسانی ہمدردی و درد رکھنے والے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ عزہ کے بہادر مظلوم مرد و خواتین، بزرگوں و بچوں نے ہمت، بیداری اور استقامت کا نیا کلچر دنیا کو دیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور ان کے حواری اسرائیلی کی ناجائز سرپرستی کرکے پوری دنیا کے امن اور معیشت کو تہہ و بالا کررہے ہیں۔ عالمی طاقتیں اپنے اندرونی ملکی مسائل کو دبانے کے لیے کب تک دنیا پر مکروہ جنگ مسلط کیے رکھنے کا کھیل کھیلتے رہیں گے۔ اقوامِ متحدہ کی ناکامی اور کردار دنیا کو شرمسار کرگیا ہے۔عالمِ اسلام کی قیادت کی حسی، بے حمیتی اور مفاد پرستی پر مبنی بزدلی ملت اسلام کا روگ بن گئی ہے۔ پاکستان سے فلسطینیوں کی بڑی توقعات ہیں لیکن حکمرانوں اور قومی قیادت کی کوئی ترجیح نہیں جس کی وجہ سے فلسطین و کشمیر جیسے اہم ترین مسائل نظر انداز ہیں۔ اتحاد امت ہی مسائل کا حل ہے، اسرائیل کی ناجائز ریاست کو جن اسلامی ممالک نے تسلیم کیا وہ خسارے میں رہے، اس وقت منظر یہ ہے کہ اسرائیل کے ظلم اور وحشت میں امریکہ اور بائیڈن ڈوب رہے ہیں، بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم اپنے ہی عوام کی نفرتوں کا نشانہ بن گیا ہے اور خود اسرائیلی ناجائز ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کا اقتدار ڈوب رہا ہے۔ کوئی بھی اسلامی ملک ان حالات میں اسرائیل کو تسلیم کرکے نفرتیں کمانے کا سودا کرے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 1132529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش