0
Thursday 2 May 2024 23:30

اس الیکشن میں اسمبلیاں بھی بیچی گئیں، مولانا فضل الرحمان

اس الیکشن میں اسمبلیاں بھی بیچی گئیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس الیکشن میں صرف ووٹ کے بکسے نہیں بدلے بلکہ اسمبلیاں بھی بیچی گئیں، سندھ اسمبلی سے لیکر ایوان صدر تک کا سودا ہوا ہے۔ کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2024ء کے انتخاب میں الیکشن کا ناٹک رچایا گیا، انہوں نے سمجھا کہ یہ احتجاج کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آئین میں ہے قانون سازی قرآن کے تابع ہوگی، سندھ کی کوئی تحصیل نہیں جہاں میں ایم آر ڈی میں نہیں آیا تھا، ہم آپ کے سپاہی بن کر آپ کے حق کی جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔ جلسے سے علامہ راشد سومرو اور قومی عوامی تحریک کے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1132536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش