0
Wednesday 11 Jan 2017 19:08

قومی احتساب بیورو کرپٹ عناصر کے لیے پناہ بن کر رہ گیا ہے، بہادر خان جکھڑ

قومی احتساب بیورو کرپٹ عناصر کے لیے پناہ بن کر رہ گیا ہے، بہادر خان جکھڑ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی جھنگ کے امیر بہادر خان جکھڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کرپٹ عناصر کے لیے پناہ گاہ بن کر رہ گیا ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جھنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 45 سال کے دوران 280 ارب کے قرضے معاف کرائے گئے اور کرپشن کی بڑی بڑی داستانیں منظر عام پر آئیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں بلاتفریق احتساب کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران چار سوشل میڈیا ماہرین کا اغواء انتہائی قابلِ مذمت ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، ماورائے آئین و قانون اقدامات سے پوری قوم میں عدمِ تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، چاروں لاپتہ ہونے والے افراد کو جلد از جلد بازیاب کروانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے، یوں محسوس ہوتاہے کہ حکمران عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے، سیاسی عدم استحکام جمہوریت، ملکی سلامتی اور بقا کے لیے سنگین خطرہ ہے، ملک میں لاقانونیت کی انتہاء ہوچکی ہے، یہ کیسا نظام رائج ہے کہ جس میں غریب افراد کو رشوت دینے پر مجبور ہے، سرمایہ دار، جاگیردار قرضے ہڑپ کر جائیں تو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی شرعی نظام میں پنہاں ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ فرسودہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 599013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش