0
Wednesday 8 May 2024 21:40

کراچی میں میٹرک کے طلباء سے واردات، ڈاکو ایڈمٹ کارڈ بھی لے گئے

کراچی میں میٹرک کے طلباء سے واردات، ڈاکو ایڈمٹ کارڈ بھی لے گئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میٹرک کا امتحان دینے جانے والے 4 طالبعلموں سے ناردرن بائی پاس پر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو طالبعلموں سے ایڈمٹ کارڈ، کتابیں، اور دیگر سامان بھی لے گئے۔ گڈاپ کے رہائشی 4 طالبعلم امتحان دینے سرجانی تیسر ٹاؤن جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق بچوں کا پرچہ خطرے میں پڑنے پر محکمہ تعلیم کے افسران سے رابطہ کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق خصوصی اجازت پر بچوں کا پرچہ دلوا دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش