0
Wednesday 8 May 2024 21:53

قطر کے ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کل پاکستان کا دورہ کریں گے

قطر کے ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کل پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کل 9 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ قطری وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور کثیر الجہتی دوطرفہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کی خصوصیت اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دوروں پر مشتمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش