0
Friday 16 Mar 2012 13:32

کراچی، جعفریہ الائنس کے رہنما محسن رضوی پر فائرنگ، بیٹا اکمل رضوی شہید

کراچی، جعفریہ الائنس کے رہنما محسن رضوی پر فائرنگ، بیٹا اکمل رضوی شہید
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جعفریہ الائنس کے رہنماء محسن رضوی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں ان کا اٹھارہ سالہ بیٹا جاں بحق اور وہ شدید زخمی ہوگئے، واقعے کیخلاف جعفریہ الائنس نے تین روز سوگ کا اعلان کیا ہے۔ محسن رضوی ناظم آباد سے گھر جا رہے تھے کہ ان کی کار پر پٹیل پاڑہ روڈ پر موجود موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا بیٹا اکمل رضوی زخمی ہوگئے۔ دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

واقعے کیخلاف جعفریہ الائنس نے تین روز سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جعفریہ الائنس کے رہنما عباس کمیلی نے کہا کہ ملزموں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے ۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے آئی جی سندھ سے واقعے کی چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دیگر ذراءع کے مطابق پٹیل پاڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جعفریہ الائنس کے رہنما محسن رضوی کا بیٹا جاں بحق جبکہ محسن رضوی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پٹیل پاڑہ کے علاقے میں دو موٹرسائیکلوں پر 4 افراد سوار تھے جنہوں نے جعفریہ الائنس کے رہنما محسن رضوی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ وہ اس وقت ناظم آبادسے مزارقائد کے عقب میں واقع اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں محسن رضوی کا جواں سالہ بیٹا اکمل رضوی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ محسن شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد محسن رضوی خود ہی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے سولجر بازار میں واقع میں واقع فاطمیہ ہسپتال پہنچ گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ہسپتال میں ان کی حالت پہلے سے قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔ ان کے احباب کے مطابق محسن رضوی کے جسم کے مختلف حصوں پر 4 سے 5 گولیاں لگیں۔

واقعے کے خلاف جعفریہ الائنس کی جانب سےملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس بار ےمیں نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جعفریہ الائنس کے رہنما عباس کمیلی کی واقعے پر شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل محمد مہدی نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن رضوی پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی عرصوں سے پاکستان میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اگر حکومت نے اب بھی اس کے خاتمے کے لئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 146005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش