0
Tuesday 7 May 2024 07:26

میئر لندن صادق خان کا فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

میئر لندن صادق خان کا فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ میئر لندن صادق خان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ صادق خان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت عوامی سطح پر جنگ بندی کا مطالبہ کرے، حکومت اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے سے روکے۔ میئر لندن صادق خان نے کہا کہ رفح پر اسرائیلی حملہ بہت بڑا المیہ ہوگا، رفح پر حملے کی صورت میں مزید بےگناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی خاندانوں کو امداد فراہم کرنا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو جائے گا۔ صادق خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر برطانوی حکومت کے نقطہ نظر میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے، برطانیہ اب خود کو شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند کرے۔
خبر کا کوڈ : 1133314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش