0
Saturday 27 Apr 2024 07:35

بجلی 2.94 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

بجلی 2.94 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ بجلی 2.94 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا۔ گذشتہ روز چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی، سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی، اس سے قبل صارفین سے فروری کے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔

 مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت صارفین سے 1روپے 98 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائیگا، اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کریگی۔
خبر کا کوڈ : 1131410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش