0
Wednesday 8 May 2024 14:57

اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے، ماسکو

اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے، ماسکو
اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان "ماریا زاخارووا" نے آج اپنی پریس کانفرنس میں رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کے داخلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کریملن اس حملے کو اس علاقے کے عدم استحکام کا سبب سمجھتا ہے جس میں دس لاکھ سے زائد نہتے شہری پناہ لئے ہوئے ہیں۔ اسی بنا پر ہم سختی سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی رعایت پر زور دیتے ہیں۔ ماریا زاخارووا نے مزید کہا کہ ماسکو کو فی الحال غزہ کے مسئلے کے حل کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔ واضح رہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ روز رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا۔ یہ گزرگاہ غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی ترسیل کا اہم نقطہ تھی جسے اب اسرائیلی فوج نے بند کر دیا ہے۔ جس کے بعد آج صبح غزہ کے سرحدی اور کسٹم حکام نے اعلان کیا کہ رفح کراسنگ اور "کرم ابو سالم" ابھی تک اسرائیل فوج کے ہاتھوں قبضے کی وجہ سے بند ہے۔ تاہم دوسری جانب بین الاقوامی دباو کی وجہ سے کچھ ہی دیر قبل صیہونی رژیم نے مقبوضہ فلسطین اور جنوبی غزہ کے درمیان کرم ابو سالم کراسنگ کو کھولنے کی خبر دی۔
خبر کا کوڈ : 1133624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش