0
Friday 26 Apr 2024 18:25

خیبر پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان

خیبر پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے بیشتر حصوں میں آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ 29 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے نے موسم کی صورت حال پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 79 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ بارشوں سے کئی دیہات زیر آب آنے سے سیکڑوں خاندانوں بے گھر ہو گئے تھے۔ سیلاب سے 2500 سے زیادہ گھر متاثر ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1131274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش