0
Thursday 25 Apr 2024 22:22

کامیاب یمنی میزائل و ڈرون آپریشن کی امریکہ کیجانب سے بھی تصدیق

کامیاب یمنی میزائل و ڈرون آپریشن کی امریکہ کیجانب سے بھی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ خطے میں دہشتگرد امریکی کمانڈ سنٹر سنٹکام (CENTCOM) نے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ یمنی مسلح افواج کی جانب سے ایک امریکی بحری جہاز کے خلاف میزائل و متعدد ڈرون طیاروں کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے۔

سنٹکام نے اپنے معمول کے جھوٹے دعووں کو دہراتے ہوئے اس بار بھی دعوی کیا کہ اس نے یمن سے داغے گئے 1 میزائل اور 4 ڈرون طیاروں کو خلیج عدن میں ہی ٹریک کر کے تباہ کر دیا ہے۔

سنٹکام کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمنیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل نے ممکنہ طور پر ایک امریکی کمپنی کے بحری جہاز کو نشانے پر لے رکھا تھا کہ جس میں 18 امریکی اور 4 یونانی شہری بھی سوار تھے۔
 
قبل ازیں یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے گذشتہ شام اعلان کیا تھا کہ یمنی بحریہ نے اپنے ایک تازہ مزاحمتی آپریشن کے دوران خلیج عدن میں موجود امریکی بحری جہاز میئرسک یورکٹاؤن (Maersk Yorktown) کو کئی ایک موزوں سمندری میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ جنرل یحیی السریع نے تاکید کی تھی یمنی ڈرون فورس نے بھی خلیج عدن میں واقع ایک امریکی ڈسٹرائر سمیت بحر ہند میں واقع اسرائیلی بحری جہاز ایم ایس سی ویراکروز (MSC VERACRUZ) کو بھی 2 دیگر مزاحمتی آپریشنز کے دوران نشانہ بنایا ہے اور یہ کہ تمام مزاحمتی آپریشن کامیاب رہے ہیں!
خبر کا کوڈ : 1131134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش