0
Wednesday 24 Apr 2024 03:56

شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، شہباز شریف مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے جبکہ نون لیگ سندھ کے راہنما بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں صوبے کے سیاسی و امن و امان سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف چیمبر آف کامرس کراچی کے عہدیداروں اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1130691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش