QR CodeQR Code

شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

24 Apr 2024 03:56

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے جبکہ نون لیگ سندھ کے راہنما بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، شہباز شریف مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے جبکہ نون لیگ سندھ کے راہنما بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں صوبے کے سیاسی و امن و امان سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف چیمبر آف کامرس کراچی کے عہدیداروں اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1130691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130691/شہباز-شریف-ا-ج-ایک-روزہ-دورے-پر-کراچی-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org