0
Monday 22 Apr 2024 10:26

پشین، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو مبینہ دہشتگرد ہلاک متعدد زخمی

پشین، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو مبینہ دہشتگرد ہلاک متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد مندوخیل کے مطابق سنزلہ پہاڑ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ جس کے دوران فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی میں متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ڈی سی پشین کا دعویٰ ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد رسالدار لیویز حمید اللہ کی شہادت میں ملوث تھے۔ انہوں نے عوام سے سنزلہ پہاڑ کی طرف جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش