QR CodeQR Code

پشین، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو مبینہ دہشتگرد ہلاک متعدد زخمی

22 Apr 2024 10:26

ڈی سی پشین کے مطابق سنزلہ پہاڑ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ جس کے دوران فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد مندوخیل کے مطابق سنزلہ پہاڑ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ جس کے دوران فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی میں متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ڈی سی پشین کا دعویٰ ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد رسالدار لیویز حمید اللہ کی شہادت میں ملوث تھے۔ انہوں نے عوام سے سنزلہ پہاڑ کی طرف جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1130286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130286/پشین-سیکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-دو-مبینہ-دہشتگرد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org