0
Wednesday 10 Apr 2024 22:44

غزہ، مزاحمتی جنگجوؤں اور غاصب صیہونیوں کیدرمیان جھڑپیں جاری

غزہ، مزاحمتی جنگجوؤں اور غاصب صیہونیوں کیدرمیان جھڑپیں جاری
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلے کے علاقے الصناعیہ میں فلسطینی مزاحمتکاروں نے غاصب صیہونی فوجیوں کو گھیرے میں لے کر اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مجاہدین بریگیڈز کے ساتھ مل کر غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع غاصب صیہونی فوجیوں کے اجتماع کو مارٹر گولوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مجاہدین بریگیڈز نے بھی اطلاع دی ہے کہ انہوں نے غزہ شہر کے مغرب میں ایک اسرائیلی جنگی ڈرون طیارے کو سام-7 (Sam-7) میزائل کے ساتھ مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ غاصب صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں گذشتہ 186 دنوں کے دوران کل 33 ہزار 360 عام فلسطینی شہری شہید اور 75 ہزار 993 زخمی ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز بمباری کے نتیجے میں 153 عام فلسطینی شہری شہید اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1127911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش