0
Tuesday 30 Apr 2024 10:15

حکومت شاہراہ قراقرم پر پھنسے مسافروں کیلئے فوری اقدامات کرے، ثروت صباء

حکومت شاہراہ قراقرم پر پھنسے مسافروں کیلئے فوری اقدامات کرے، ثروت صباء
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری ثروت صبا نے کہا ہے کہ استور حالیہ بارشوں کے بعد سے پورے ضلعے کا نظام مکمل درہم برہم ہو چکا ہے۔ استور کے نشیبی علاقوں میں بارشوں نے مکمل تباہی مچائی ہے، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں اس وقت بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بیان میں نون لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ ضلع استور میں بارشوں اور برفباری کے بعد سے انتہائی گھمبیر صورت حال پیدا ہوئی ہے۔ سڑکیں بند ہیں۔ ویلی روڈ موت کا کنواں بن چکا ہے۔ دوسری جانب شاہراہِ قراقرم بھی گزشتہ شب سے مکمل بند ہے، مختلف علاقوں سے سیاح اور مسافر ہزاروں کی تعداد میں راستے میں پھنسے ہوئے ہیں، ان مسافروں میں خواتین، بچے اور مریضوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے، حکومت پاکستان اور حکومت گلگت بلتستان کو فوری اور سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے روڈ بحالی کے لیے ہنگامی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش