0
Tuesday 30 Apr 2024 11:46

افریقہ کیساتھ باہمی تعلقات کا فروغ ایرانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے، حسین امیر عبداللہیان

افریقہ کیساتھ باہمی تعلقات کا فروغ ایرانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے، حسین امیر عبداللہیان
اسلام ٹائمز۔ دوسری ایران-افریقہ کانفرنس میں شرکت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمدی صلاحیتوں کی نمائش کے معائنے کے لئے ایرانی دورے پر تہران میں موجود وسطی افریقی جمہوریہ کے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے وزیر انگیٹ روبارڈ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔

اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے افریقی براعظم کے ساتھ باہمی تعلقات کی جامع ترویج و فروغ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے قرار دیا اور تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران وسطی افریقی جمہوریہ کے ساتھ، وسطی افریقی جمہوریہ کو درکار تعاون اور بالخصوص زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کرتا ہے۔

دوسری جانب وسطی افریقہ کے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے وزیر انگیٹ روبارڈ (Ingathe Robard) نے بھی دوسری ایران افریقہ کانفرنس اور تہران ایکسپو میں شرکت کے حوالے سے دی جانے والی اسلامی جمہوریہ ایران کی دعوت کی اہمیت پر زور دیا اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس موقع پر اپنی گفتگو میں انہوں نے سائنسی، تکنیکی اور صنعتی شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی روزافزوں ترقی و کامیابیوں کو بھی سراہا۔

خبر کا کوڈ : 1132090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش