0
Tuesday 30 Apr 2024 09:39

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان
اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے سے 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ درآمدی پریمیم اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا گرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمتیں بالترتیب تقریباً 3 ڈالر اور 5 ڈالر کم ہوئی ہیں، اندرون ملک فریٹ ایکویلائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) کے حتمی حساب کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے سے 5 روپے 20 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کے نرخ میں 8 روپے سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
 
پیٹرول کا درآمدی پریمیم 10.7 ڈالر سے تقریباً 10 فیصد کم ہوکر 9.60 ڈالر فی بیرل رہ گیا ہے، مارچ میں 13.50 ڈالر فی بیرل سے یہ دوسری بار کم ہوا ہے، دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 45 پیسے کی تنزلی کے بعد 278 روپے 65 پیسے ہے، لہٰذا پیٹرول کی قیمت میں سے تقریباً 5 روپے فی لیٹر کم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جبکہ اس کے 6.50 ڈالر فی بیرل درآمدی پریمیم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، لہذا ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش