0
Tuesday 30 Apr 2024 10:28

غزہ میں جنگی جرائم کے کیس میں اسرائیل کیخلاف ممکنہ کارروائی پر امریکی کانگریس کیجانب سے عالمی عدالت انصاف کو دھمکیاں

غزہ میں جنگی جرائم کے کیس میں اسرائیل کیخلاف ممکنہ کارروائی پر امریکی کانگریس کیجانب سے عالمی عدالت انصاف کو دھمکیاں
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICJ) میں اپنے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کو روکنے کے لئے امریکی صدر جو بائیڈن سے غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی "مدد کی اپیل" کے بعد امریکی کانگریس بھی غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی حمایت میں میدان میں اتر آئی ہے۔

اس حوالے سے امریکی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے اپنے باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے متعدد اراکین نے بھی عالمی عدالت انصاف کو اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔

باخبر ذرائع نے ایکسیس کو بتایا ہے کہ امریکی کانگریس کے متعدد اراکین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر اسے امریکہ کی جانب سے "سخت ردعمل" کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایکسیس کے مطابق امریکی کانگریس کے مذکورہ اراکین نے غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کے حکام کو عالمی عدالت انصاف کے ممکنہ قانونی اقدام سے بچانے کی اپنی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے قوانین پر کام کر رہے ہیں کہ اگر بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے تو وہ ان (نئے قوانین) پر عملدرآمد کر سکیں۔

قبل ازیں صہیونی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ بائیڈن حکومت، بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور دوسرے غاصب صیہونی حکام کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کو روکنے کی کوشش میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش