0
Sunday 28 Apr 2024 08:15

حلقہ کوٹلہ کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے، سردار جاوید ایوب

حلقہ کوٹلہ کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے، سردار جاوید ایوب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، وزیر وائلڈ لائف فشریز، ترقیاتی ادارہ سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حلقہ کوٹلہ کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے، حلقہ  میں بلاتخصیص تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حلقہ کے اندر جاریہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔حلقہ کوٹلہ کو ماضی میں پسماندہ رکھا گیا جس کا ازالہ کیا جائے گا، حلقہ کوٹلہ اس وقت پسماندہ حلقوں میں شمار ہوتا ہے جس کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکیج حاصل کیا جائے گا۔ حلقہ انتخاب کے دورے کے دوران عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سردار جاوید ایوب نے کہا کہ حلقہ کوٹلہ کے اندر بلاتخصیص عوام کی خدمت میرا مشن ہے، کوٹلہ کے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ کوٹلہ کے عوام بھی بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔حلقہ کوٹلہ کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا، کوٹلہ کے عوام سے جتنے بھی وعدے کیے ہیں انہیں ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا، حلقہ کوٹلہ کی تعمیر و ترقی کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے اور ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ کوٹلہ میں ترقیاتی منصوبوں سے عوام بلاتخصیص مستفید ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 1131668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش