0
Saturday 27 Apr 2024 17:19

شاید اب صیہونی آبادکار کبھی بھی شمالی فلسطین نہ لوٹ سکیں، شیخ نعیم قاسم

شاید اب صیہونی آبادکار کبھی بھی شمالی فلسطین نہ لوٹ سکیں، شیخ نعیم قاسم
اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر جنگ "یوآف گیلنٹ" نے دعویٰ کیا کہ حزب الله اور جنوبی لبنان پر حملوں کا مقصد مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی آبادکاروں کی واپسی ہے۔ جس پر لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے یوآف گیلنٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین سے بھاگنے والے صیہونی آباد کار شاید اب کبھی اپنے گھروں کو نہ لوٹ سکیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے ذریعے غاصب آباد کاروں کی واپسی ناممکن ہے بلکہ اس ذریعے سے اُن کی واپسی کا امکان بعید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ ہمیں ڈراتے ہیں کہ شاید اسرائیل آپ پر حملہ کر دے یا آپ سے جنگ شروع کر دے۔ ہم انہیں کہتے ہیں کہ صیہونی رژیم کے حوالے سے آپ کی دھمکیاں ہمیں مزید یقین دلاتی ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بالکل ٹھیک ہے۔ اس سے ہمارے موقف میں مضبوطی آتی ہے۔ آخر میں دیکھیں گے کہ یہ دھمکیاں کس کے فائدے میں تھیں؟۔ ہمارے یا اُن کے۔

شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کی جانب سے چیلنجز کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو مستقبل سے نا آشناء اور اس دشمن کو نہیں پہنچانتا وہ اس بات کو نہیں سمجھ سکتا کہ غزہ کے لئے ہماری حمایت لبنان سے بالاتر ہے۔ بلکہ یہ حمایت مستقبل میں دشمن کے خلاف حقیقی رکاوٹ ایجاد کرے گی۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کو غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ مشروط کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی بات کرتا ہے تا کہ اسرائیل کُھل کر غزہ میں اپنے جرائم انجام دیتا رہے۔ حقیقت میں ہم سے چاہتا ہے اسرائیل کی حمایت میں شریک ہوں لیکن ہم غزہ و فلسطین کے حامی ہیں نہ کہ اسرائیل کے۔ لہٰذا جنوبی لبنان میں جنگ بندی، غزہ سے مشروط ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ حزب الله نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا بھرپور جواب دے۔ جوں جوں صیہونی حملوں میں شدت آئے گی توں توں ہماری جوابی کارروائیوں میں تیزی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 1131518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش