0
Friday 12 Apr 2024 18:23

اسرائیل کیخلاف حماس و حزب اللہ حسینی کردار ادا کر رہے ہیں، مولانا امین انصاری

اسرائیل کیخلاف حماس و حزب اللہ حسینی کردار ادا کر رہے ہیں، مولانا امین انصاری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علما محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے انکے تین بیٹوں، پوتے پوتیوں کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم و دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں جلد آزادی القدس پر منتج ہوں گی، اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سمیت شہدائے فلسطین کا بدلہ امت مسلمہ پر قرض ہے، ظالم قاتل غاصب اسرائیل کے خلاف حماس، حزب اللہ و دیگر مجاہدین فلسطین حسینی کردار ادا کر رہے ہیں، حق کی فتح اور باطل کی شکست یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی مستقبل میں انکی ذلت و رسوائی، غلامی و محکومی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1128133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش