0
Wednesday 25 Jan 2023 02:06

تعلیم کا بین الاقوامی دن افغان لڑکیوں اور خواتین کے نام

تعلیم کا بین الاقوامی دن افغان لڑکیوں اور خواتین کے نام
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت یونیسکو نے 24 جنوری کو منائے جانے والے تعلیم کے بین الاقوامی دن کو افغان لڑکیوں اور خواتین کے نام کر دیا۔ اقوام متحدہ کے تحت آج تعلیم کا بین الاقوامی دن منایا گیا، اس موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد تقریب میں افغان خواتین کے بنیادی حق تعلیم کو فوری طور پر بحال کرنے کے مطالبے کی تجدید کی گئی۔ یونیسکو ڈائریکٹر جنرل آندرے ازولے کا کہنا ہے کہ اس وقت اسکول جانے کی عمر کی 80 فیصد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں۔ یونیسکو کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روک نہیں سکتا، تعلیم عالمی انسانی حق ہے، جس کا احترام کیا جانا چاہیئے۔

یونیسکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کی بحالی یقینی بنائے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جاری بیان میں طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لڑکیوں، خواتین کیلئے ثانوی، اعلیٰ تعلیم پر عائد اشتعال انگیز پابندیاں واپس لیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر اور خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی لگائی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 1037483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش