0
Wednesday 24 Apr 2024 19:00

گلگت، پاک فوج کے تعاون سے لائیو سٹاک منصوبے کا افتتاح

  • گلگت میں پاک فوج کے تعاون سے لائیو سٹاک منصوبے کی افتتاحی تقریب

    گلگت میں پاک فوج کے تعاون سے لائیو سٹاک منصوبے کی افتتاحی تقریب

اسلام ٹائمز۔ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ گلگت بلتستان اور پاکستان آرمی کے باہمی اشتراک سےSIFC (Special Investment Facilitation Council) کے بارے میں آگاہی کے لئے لائیوسٹاک کمپلکس جٹیال میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی کرنل عبدالرحمان قریشی تھے۔ میر محفل حسین علی، ایڈیشنل سیکریٹری زراعت، لائیوسٹاک و فشریز ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان تھے۔ سید اشتیاق حسین، ڈائریکٹر لائیوسٹاک، ڈیری ڈیولپمنٹ پولٹری پروڈکشن گلگت بلتستان نے محکمے کی طرف سے مہمانوں کا استقبال کیا۔
 
پاکستان آرمی نے محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ گلگت بلتستان کے تعاون سے (Grass Root Incentivized Dairy Development) GRIDD منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مویشی بانوں کی آسانی کے لئے لائیو سٹاک فیسلی ٹیشن سنٹر کا بھی افتتاح کیا گیا۔ مہمان خصوصی کرنل عبدالرحمن قریشی RV&F نے لائیو سٹاک فیسلی ٹیشن سنٹر گلگت کا افتتاح کیا۔ محکمہ اور پرائیویٹ کاروباریوں کی طرف سے لگائے گئے مختلف نوعیت کے متعدد سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔
 
لائیو سٹاک فیسلی ٹیشن سنٹر گلگت کے تحت زمینداروں کو ایک چھت تلے، مویشی پالنے کے لئے مشوروں کے ساتھ ساتھ بنکوں کی طرف سے لائیو سٹاک فارمرز کو آسان قرضوں کی فراہمی کی جائے گی۔ اس سنٹر میں مصنوعی نسل کشی کی سہولیات بھی میسر ہونگی۔ یہ مرکز آر، وی اینڈ ایف، پاک آرمی کی طرف سے بنائے جائینگے۔ GRIDD منصوبے کے تحت چھوٹے ڈیری فارمرز ک مارکیٹ تک آسان رسائی کے ساتھ ساتھ دودھ کی پیداوار میں اضافہ، مال مویشیوں کی اچھی دیکھ بھال کے طریقے اور دودھ سے دیگر قیمتی مصنوعات کی صنعت کی فروغ کے لئے جامعہ حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
 
 منصوبے کے تحت تقریب میں آنے والے سینکڑوں زمینداروں کی رجسٹریشن بھی موقع پر کی گئی۔ مزید ڈیری فارمرز متعلقہ ضلعی دفاتر میں اپنی رجسٹریشن کروا کر اس منصوبے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ جناب حسین علی، ایڈیشنل سیکریٹری زراعت، لائیوسٹاک و فشریز ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان نے ڈیپارٹمنٹ کے اغراض و مقاصد، دستیاب سہولیات اور کارکردگی بیان کی۔ میجر عدیل نے FCNA کی نمائندگی کرتے ہوئے SIFC کی اب تک کی پیش رفت اور آنے والے دنوں کی منصوبہ بندی بیان کی۔ 
 
اس کے علاوہ محکمہ کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے FCNA کے تعاون کا یقین دلایا۔ پرائیویٹ ڈیری فارمرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ندیم احمد اور کیپٹن ریٹائرڈ شفیع خان نے لوکل ڈیری فارمرز کے مسائل بیان کئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سستی اور معیاری فیڈ، چارہ جات، توڑی اور اچھی نسل کے درآمد شدہ جانور کی دستیابی کے لئےحکومتی ادارے اپنا کردار ادا کریں، تاکہ دودھ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 1130842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش