0
Sunday 5 May 2024 20:29

یہ انتخاب ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے والا ہے، جے پی نڈا

یہ انتخاب ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے والا ہے، جے پی نڈا
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ یہ انتخاب وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے عزم کا انتخاب ہے۔ اتوار کو ہائی اسکول گراؤنڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جے پی نڈا نے اپنی تقریر کا آغاز سبلے بڑھیا چھتیس گڑھ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آپ سے وعدہ مانگا تھا اور آپ نے میری بات مانی۔ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات جیت کر مضبوط حکومت بنائی۔ انہوں نے کہا ’’آپ لوگوں نے پہلے ہی سے ارادہ کرلیا ہے، آپ لوگ فیصلہ کر چکے ہیں، یہ انتخاب نریندر مودی کی قیادت میں ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے عزم کا انتخاب ہے۔ جے پی نڈا نے کہا ’’بی جے پی نے جو کہا وہ کیا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی لاؤ اور انہوں نے وہ کیا، قبائل کے نام پر پہلے سیاست ہوتی تھی، آپ کی تصویر اور تقدیر بدلنے کا کوئی کام نہیں ہوتا تھا، نریندر مودی نے اس کے لئے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے قبائلیوں کے بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔ ایکلویہ اسکول کے بجٹ میں 21 گنا اضافہ کیا گیا ہے، اس کے لئے پوری طاقت لگادی گئی ہے۔ نریندر مودی نے عزت گھر بنانے کا کام بھی کیا۔ سرگوجا اور جش پور سے نکسل ازم ختم ہوگیا ہے، ہر روز گھوٹالے ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج غریبوں کی فکر اور شنوائی ہو رہی ہے، خواتین کو طاقت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان آگے بڑھ رہے ہیں، ملک نے 10 برسوں میں بہت ترقی کی ہے۔ جے پی نڈا نے کہا کہ کانگریس کہتی تھی کہ کچھ نہیں بدلے گا، سب کچھ ایسے ہی رہے گا، سب کچھ ایسے ہی چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 سال پہلے ووٹ بینک کی سیاست ہوتی تھی، مذہب اور ذات پات کی سیاست تھی۔ انہوں نے کہا کہ سماج کو تقسیم کرنے کا کام کیا جاتا تھا لیکن مودی نے 10 سال میں سیاست کی تعریف ہی بدل دی۔
خبر کا کوڈ : 1133000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش