0
Sunday 5 May 2024 20:15

علامہ ریاض نجفی کا ملک میں جاری سیاسی کشیدگی، گندم بحران پر تشویش کا اظہار

علامہ ریاض نجفی کا ملک میں جاری سیاسی کشیدگی، گندم بحران پر تشویش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور گندم کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران سیاستدان آپس میں لڑ رہے ہیں، انہیں کسانوں کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں۔ کسان گندم کاٹ چکا ہے، مگر ان کی محنت کی کمائی کو کوئی خریدنے والا نہیں۔ وہ جامعہ المنتظر میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کو بیوروکریٹس اور پارلیمنٹ کے منتخب نمائندوں کی طرح قومی خزانے سے تنخواہ تو ملتی نہیں، اس کی آمدنی کا ذریعہ صرف فصل ہوتی ہے، جس کیلئے وہ دن رات محنت کرتا ہے۔ زمین تیار کرتا، بیج بوتا، پانی لگاتا، کھاد ڈالتا، کیڑے مار ادویات استعمال کرتا، جھاڑیوں کی صفائی کر کے فصل کی حفاظت کرتا ہے، پھر کہیں جا کر فصل جب تیار ہوتی ہے تو اسے توقع ہوتی ہے کہ وہ اپنی محنت کا معاوضہ حاصل کرے گا مگر حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ کسان گندم کی خریداری نہ ہونے پر پریشان ہے، حکومت کی ناقص پالیسی اور گندم کی امدادی قیمت کے کم تعین کی وجہ سے گندم کوئی نہیں خرید رہا۔ گزشتہ سال 4 ہزار روپے فی من قیمت مقرر ہوئی تھی، مگر اب 2700 روپے میں بھی بندوں کو خریدنے کو تیار نہیں، یہ کسان کے ساتھ زیادتی ہے۔ حکومت کو کسانوں کے ساتھ مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ حکومت کسانوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 1133002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش