اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کی سربراہی میں پچاس ارکان پر مبنی سعودی سرمایہ کاروں کا ایک بھاری بھرکم وفد پاکستان یاترا کےلئے پہنچ گیا ہے جس میں تیس کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ یہ وفد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پہنچا ہے۔ اس دورے میں زراعت، معدنیات، انرجی، کیمکلز ، سیاحت، ٹیلی کام ، ایوی ایشن اور دوسرے دلچسپی کے امور پر باہمی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔