0
Wednesday 20 Apr 2011 22:16

پاکستان میں آل سعود کے دفاع میں ناکامی کے بعد مفتی محمد نعیم نے ایدھی کے خلاف محاذ قائم کر لیا

پاکستان میں آل سعود کے دفاع میں ناکامی کے بعد مفتی محمد نعیم نے ایدھی کے خلاف محاذ قائم کر لیا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ دیوبند مسلک سے تعلق رکھنے والے ملک کے نامور علماء اور مفتیان کرام نے کہا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی جانب سے قادیانی جماعت کیلئے دعاؤں اور ان کے کاموں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کا سبب قرار دینے کو گمراہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایدھی 10ہزار پاؤنڈ کی خاطر اپنے ایمان کا سودا کرنے کے بجائے اللہ تعالی سے توبہ و استغفار کرے، برطانیہ میں قادیانی جماعت سے ایوارڈ وصولی کے وقت عبدالستار ایدھی کے نمائندے نے قادیانیوں کیلئے مسلم کا لفظ استعمال کیا، جو شریعت اسلامی کے ساتھ آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی ہے، قادیانیوں کو مسلمان سمجھنے والا بھی دائرہ اسلام سے خارج ہے، عبدالستار ایدھی میڈیا پر آ کر اس معاملے اور قادیانیوں کیلئے کی جانے والی دعاؤں اور اپنے نمائندے کے الفاظ پر اپنی پوزیشن واضح کرے ورنہ ان کو بھی دائرہ اسلام سے خارج اور مرتد سمجھا جائیگا۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہا کہ قادیانی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام اور ختم نبوت پر حملہ آور ہیں جو کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ مسلمان ختم نبوت اور شان نبوت کے تحفظ کیلئے جان لے بھی سکتے ہیں اور اپنی جانوں کی قربانی دینے کیلئے بھی ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی 10 ہزار پاؤنڈ کی خاطر اپنے ایمان کا سواد نہ کرے ،اور میڈیا پر آ کر اپنے بیان اور ان کے نمائندے کی جانب سے قادیانیوں کے لئے "مسلم"کا لفظ استعمال کرنے کی وضاحت کریں بصورت دیگر عبدالستار ایدھی کے بارے میں مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج کا فتویٰ جاری کر دیا جائیگا۔ درایں اثناء مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا محمد اعجاز، مولانا اسماعیل، مجلس احرار اسلام کے مولانا عبداللطیف خالد چیمہ نے بھی عبدالستار ایدھی کے حوالے سے انہی خیالات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 66751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش