0
Friday 15 Apr 2011 01:02

جامعہ بنوریہ میں سعودی عرب کی حمایت میں دیوبند آئمہ مساجد و خطباء کا اجلاس مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکا

جامعہ بنوریہ میں سعودی عرب کی حمایت میں دیوبند آئمہ مساجد و خطباء کا اجلاس مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکا
 کراچی:اسلام ٹائمز۔ شہر کراچی کی دیوبند جماعتوں اور مدارس نے سعودی عرب کی حمایت میں تحفظ حرمین مہم کا آغاز کیا ہوا ہے، مہم کا آغاز اس وقت ہوا کہ جب امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں سعودی عرب اور پنجاب حکومت کے شرمناک کردار کے خلاف شہر قائد میں سعودیہ اور پنجاب حکومت کے خلاف بینرز آویزاں کئے گئے تھے، واضح رہے کہ دو پاکستانیوں کے قاتل امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں امریکہ کوششوں میں ناکامی پر سعودیہ عرب نے انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا، اس سلسلے میں پاکستان کی مختلف تنظیموں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل و دیگر تنظیموں کی طرف سے بھی ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اور بحرین میں سعودی جارحیت کے خلاف ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔
بعد ازاں دیوبندمسلک سے تعلق رکھنے والے سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، مدارس کے منتظمین اور علماء کرام نے سعو دی عرب کے خلاف اشتہار بازی اور چاکنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت خصوصاً سندھ حکومت مطالبہ کیا کہ کراچی میں چسپاں متعصبانہ اشتہارات اور بینرز کو فوری طور پر ہٹائیں جائیں، تاہم اس سلسلے میں جامعہ بنوریہ میں شہر قائد کے آئمہ مساجد و خطباء کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں مولانا عثمان یارخان ،مفتی زبیر، مولانا غیاث، مولانا اسد تھانوی، مولانا اسلم شیخوپوری، مولانا تنویرالحق تھانوی، مولانا تاج حنفی،مفتی خالد محمود شریک تھے، جس کے لئے 1300 علمائے دیوبند کے دعوت نامے جاری کئے گئے تھے، لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر شہر کے بڑے علمائے دیوبند نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم کا کہنا تھا کہ چونکہ حکومت نے ہمارے پرامن مطالبات پر غور نہیں اس لئے اب ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل یہ ہو گاکہ منبر و محراب کے ذریعے آئمہ کرام اور خطباء کے توسط سے خطبات جمعۃ المبارک میں سرزمین حرمین کے تقدس اور سعودی حکومت کی خدمات کو موضوع بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں رابطہ مہم کا آغاز اور اس کیلئے افراد کو تشکیل دیا جائیگا، تمام بڑے شہروں میں تحفظ حرمین شریفین کے عنوانات سے پروگراموں کا انعقاد ہو گا، اسی طرح ہر مسجد و مدرسہ پر علماء اہلسنت پاکستان کی طرف سے تحفظ حرمین شریفین کے بینرز اور اشتہار لگایا جائیگا، ملک بھر کے ممتاز علماء کرام کے نمائندہ اجلاسوں کا انعقاد  کیا جائے گا،اور ملک بھر کے پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جائیگا اسی طرح تحفظ حرمین شریفین کے سلسلے میں اخبارات اور رسائل میں مضامین شائع کروائیں جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 65387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش