0
Thursday 2 May 2024 10:01

سردار عبد القیوم نیازی کا ریاست گیر عمران خان رہائی مہم شروع کرنے کا اعلاان

سردار عبد القیوم نیازی کا ریاست گیر عمران خان رہائی مہم شروع کرنے کا اعلاان
اسلام ٹائمز۔ صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے ریاست گیر "سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو" مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھمبھر تا تاو بٹ تک سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کروانے کیلئے پرامن احتجاجی ریلیاں، کنونشنز اور مظاہرے کیے جائیں گے، بانی چئیرمین عمران خان کی منظوری کے بعد ریاست گیر مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں، انہوں نے ہمیشہ تمام عالمی فورمز پر کشمیریوں کیلئے بھرپور آواز بلند کی، کشمیری اپنے محسن، اپنے سفیر، امت مسلمہ کے عظیم لیڈر کی رہائی کیلئے بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے۔ عمران خان کے خلاف سیاسی انتقام پر کشمیریوں کو سخت تشویش ہے، عمران خان کے خلاف کیسز کو لٹکایا جا رہا ہے، مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کا مقدمہ جاندار انداز میں لڑ سکتا ہے، ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، عمران خان سمیت تمام قائدین کے خلاف جعلی کیسز ختم کیے جائیں اور انہیں رہا کیا جائے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 1132419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش