0
Monday 11 Mar 2024 13:41

مقبوضہ کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے استقبال ماہ رمضان کی تقریب

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے تنظیم کے ہیڈ آفس بڈگام پر استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں ایک پُروقار نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں مختلف دینی انجمنوں کے سربراہوں اور نمائندوں کے علاوہ علماء دین ائمہ جمعہ اور زعماء کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں استقبالیہ کلمات آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے بیان کئے، جس میں انہوں نے ماہ مبارک کا ماحصل تقویٰ قرار دیتے ہوئے سماجی ذمہ داریوں اور سماج میں پھیلے جرائموں کی روک تھام اور لائحہ عمل مرتب کرنے پر زور دیا۔ تقریب میں جن علماء کرام نے خطاب کیا ان میں مفتی اعظم کشمیر مفتی ناصر الاسلام، اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری، میرواعظ کشمیر کے نمائندے مفتی غلام رسول سامون، مولانا ڈاکٹر مدثر حسین رضوی، کاروان اسلامی کشمیر کے نمائندے گلزار احمد شہدائی، امام جمعہ مولوی ریاض احمد بخاری شامل ہیں۔

تقریب میں انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ تبلیغ سے منسلک ائمہ جمعہ اور دیگر کئی علماء دین حضرات بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر صدر انجمن شرعی شیعیان مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں اس متبرک مہینے کے فیوض و برکات اور عظمت و اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس ماہ مبارک میں امت مسلمہ کو تزکیہ نفس کے ساتھ ساتھ اپنے اجتماعی امورات کی اصلاح اور اس پُرعظمت مہینے سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے معاشرہ میں بڑھ رہی بے راہ روی سماجی جرائم و رسومات، حق تلفیاں، اخلاقی و روحانی اقدار کے خاتمہ کے ساتھ اُمت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق سے رہنے کی تلقین کی۔ آغا سید حسن موسوی نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھنے اور ان کے خلاصی کے لئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1121730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش