0
Tuesday 13 Feb 2018 19:55

خیبر ایجنسی، انتظامیہ کیجانب سے رہا ہونیوالے 17 مغویوں کی امداد

خیبر ایجنسی، انتظامیہ کیجانب سے رہا ہونیوالے 17 مغویوں کی امداد

اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی کی انتظامیہ نے حال ہی میں شدت پسند تنظیم کے چنگل سے رہائی پانے والے 17 مغویوں کی 12 لاکھ روپے کی امداد کی ہے۔ اس سلسلے میں لنڈی کوتل میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں سکیورٹی اہلکاروں اور انتظامیہ کے حکام کے علاوہ دل خاد علاقہ کے عمائدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود نے ہر فرد کو 60، 60 ہزار کا سامان اور دس، دس ہزار نقدی دیئے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے امیدوار شیرمت خان نے بھی دس ہزار فی کس عطا کیے، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار اور حکام کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ نے حاضرین پر زور دیا کہ اپنے علاقوں میں مشتبہ اور بدقماش افراد پر کڑی نظر رکھیں اور انتظامیہ و سکیورٹی حکام کے ساتھ اس حوالے سے رابطہ میں رہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کی کالعدم تنظیم نے ان 17 افراد کو اس وقت اغوا کیا تھا جب عید قربان پر وہ پہاڑوں کی سیر کو گئے تھے۔ بعدازاں انہیں افغانستان منتقل کیا گیا، جہاں سے سرحد کے دونوں اطراف عمائدین کے جرگہ اور حکام کی کوششوں سے ان کی رہائی ممکن ہوئی۔

خبر کا کوڈ : 704620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش