0
Tuesday 15 Aug 2017 23:57

اصغریہ آرگنائزیشن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام حیدرآباد میں ’عظمت علمائے حق سیمینار‘ کا انعقاد

اصغریہ آرگنائزیشن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام حیدرآباد میں ’عظمت علمائے حق سیمینار‘ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی 29 برسی کی مناسبت سے حیدرآباد میں ’عظمت علمائے حق سیمینار‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ حیدر علی جوادی، فضل حسین اصغری، استاد اخلاق احمد اخلاق اور دیگر تنظیمی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار میں سندھ بھر سے خواتین کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حیدر علی جوادی نے کہا ہے کہ شہید قائد کی بصیرت کا اثر پاکستان کے کونے کونے میں موجود محب وطن پاکستانیوں میں پھیل گئی ہے، شہید قائد نے اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کو اپنی زندگی کا مشن بنا رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد نے آمر جنرل ضیاء جیسے بدترین ڈکٹیٹر کو بھی اپنے عزم و حوصلہ اور اصولی مؤقف و مشن کی راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا، وہ باطل قوتوں کے سامنے جرأت و استقامت کا پہاڑ بنے رہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے کہا کہ بیرونی سازشوں کے علاوہ پاکستانی عوام کو درپیش اندرونی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور عوامی مشکلات کے حل کیلئے مخلصانہ کاوش بھی شہید قائد کا خاصہ تھی، انہوں نے تمام مکاتب فکر کے عوام و خواص کو اتحاد و وحدت اور ہم آہنگی کا درس دیا، جبکہ عملی طور پر اتحاد بین المسلمین کیلئے خدمات انجام دیکر پاکستان کے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرونے کی بھرپور کوشش کی۔ استاد اخلاق احمد اخلاق نے کہا کہ شہید قائد کی الٰہی فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے ملت جعفریہ پاکستان انہی کے راستے پر عمل پیرا ہے۔
خبر کا کوڈ : 661571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش