0
Friday 3 May 2024 02:00

عبدالولی کاکڑ سے میر سرفراز بگٹی کی ملاقات

عبدالولی کاکڑ سے میر سرفراز بگٹی کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے میں رونما ہونے والی سیاسی و معاشی تبدیلیوں، وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ سردست وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تعاون سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں فراہم کردہ مختلف منصوبے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش