0
Wednesday 11 Jan 2017 19:11

اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں تین دن کیلئے سی این جی بند رہیگی

اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں تین دن کیلئے سی این جی بند رہیگی
اسلام ٹائمز۔ سوئی نادرن گیس کمپنی نے اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں تین روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب بھر میں آج شام 6 سے ہفتہ کی شام 6 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ایس این جی پی ایل کے حکام کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں تین روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی اولین ترجیح ہے، سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی صرف تین روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 599200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش