0
Saturday 4 May 2024 10:57

محمود ساغر کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل

محمود ساغر  کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو عالمی ادارے کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں لکھا کہ”مودی حکومت اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ خطے میں جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کرا کے علاقے کی اصل صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت انتخابات کے ذریعے دنیا کو یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ اس نے کشمیریوں کو جمہوری سمیت تمام بنیادی حقوق دے رکھے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کشمیریوں کے حق خودارادیت کا ہرگز متبادل نہیں اور بھارت اس طرح کے فراڈ انتخابات کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے، سیاسی نظر بندوں کی رہائی اور جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی استصواب رائے کے انعقاد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 1132754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش