QR CodeQR Code

اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں تین دن کیلئے سی این جی بند رہیگی

11 Jan 2017 19:11

ایس این جی پی ایل کے حکام کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں تین روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی اولین ترجیح ہے


اسلام ٹائمز۔ سوئی نادرن گیس کمپنی نے اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں تین روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب بھر میں آج شام 6 سے ہفتہ کی شام 6 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ایس این جی پی ایل کے حکام کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں تین روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی اولین ترجیح ہے، سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی صرف تین روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 599200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599200/اسلام-ا-باد-سمیت-پنجاب-بھر-میں-تین-دن-کیلئے-سی-این-جی-بند-رہیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org